ایران میں ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نے بدھ کو ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے گورنر وجہ اللہ خدمتگزار سے ملاقات میں، جو بیرجند شہر میں انجام پائی، ایران اور ہندوستان کے دیرینہ ثقاف
ایران میں ہندوستان کے سفیر سوربھ کمار نے بدھ کو ایران کے صوبہ خراسان جنوبی کے گورنر وجہ اللہ خدمتگزار سے ملاقات میں، جو بیرجند شہر میں انجام پائی، ایران اور ہندوستان کے دیرینہ ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سبھی سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دیئے جانے پر زور دیا -
ایران میں ہندوستان کے سفیر نے کہا کہ صوبہ خراسان جنوبی میں تجارت اور ثقافت کے فروغ کے تعلق سے گرانقدر توانائیاں اور مواقع پائے جاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرمایہ کار اس صوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں-
صوبہ خراسان جنوبی کے گورنر وجہ اللہ خدمتگزار نے بھی اس امیدکا اظہار کیا کہ ہندوستانی سفیر کا یہ دورہ ہندوستانی تاجروں اور صوبہ خراستان جنوبی کے تاجروں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاملات کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا -
source : abna24