اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے

۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ’’مزدوروں کے عالمی دن‘‘ کے موقعہ پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ ک
پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے

کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ’’مزدوروں کے عالمی دن‘‘ کے موقعہ پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی میں سب سے زیادہ کردار ان محنت کشوں کا ہے جو مشقت کرکے رزق حلال سے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے یہی طبقہ زوال کا شکار ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں میں ایسے محنت کش موجود ہیں، جن کی محنت سب سے زیادہ اور اجرت سب سے کم ہے۔ یہی سرمایہ دارانہ جبر معاشی استحصال کی بدترین مثال ہے۔ دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں منائے جانے والے’’یوم مزدور‘‘ میں دانشوروں اور ممتاز شخصیات کی طرف سے محض لفاظی اور ہمدردی کے چار بول انہیں وقتی تسکین تو دے سکتے ہیں لیکن ان کی مشکلات کا حل نہیں ہو سکتے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ درد دل رکھنے والی بااختیار شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مزدوروں کو ریاستی جبر سے آزادی دلوانے کے لئے کوئی مضبوط لائحہ عمل پیش کریں۔ پاکستان میں مہنگائی کے تناسب سے مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔ حکومت کی طرف سے مزدور کے لئے جو تنخواہ طے کی گئی ہے، اس سے بجلی گیس کے بل بھی پورے نہیں ہوتے۔ مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر جب تک طے نہیں کی جاتی، تب تک اس نظام کو منصفانہ نظام قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وطن عزیز کے پسماندہ علاقوں میں محنت کش نہ صرف غربت کی چکی میں پس رہے ہیں بلکہ سرمایہ داروں کے ہاتھوں آئے دن ان کی ناموس کے جنازے نکالے جاتے ہیں۔ جب تک اس ملک میں مزدور خوشحال نہیں ہوگا، تب تک اس استحصال میں حکومت کردار کی موجودگی کے تاثر کو زائل نہیں کیا جا سکتا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...

 
user comment