اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان

ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان

ہندوستانی وزير خارجہ سشما سوراج نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پرگفتگو میں ایرانی تیل پر پابندی سے استثنی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی لگا کر اس کی جگہ دوسرا آپشن تلاش کرنا آسان کام نہیں۔ لہذا ہندوستان کو ایران کے تیل پر پابندی سے مزید کچھ عرصہ تک استثنی دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی وزير خارجہ کے اس مطالبے پر امریکی وزیر خارجہ نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان بظاہر الیکشن اور نئی حکومت کے آنے تک استثنی چاہتا تھا جسے امریکی وزیر خارجہ نے یہ کہہ کر رد کردیا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے تیل پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں مصمم ہیں۔ باخـر ذرائع کے مطابق ایران کے تیل کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام بھی اس کے ماضی کے اقدامات کی طرح ناکام ہوجائےگا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment