اردو
Tuesday 7th of January 2025
0
نفر 0

بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا اجتماع، لبیک عیسی قاسم کے نعرے سے گونج اٹھا بحرین

بحرین کے دسیوں ہزار لوگوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر اجتماع کر کے’’ لبیک عیسی قاسم‘‘ کے نعرے لگا کر اپنی دفاداری کا ثبوت دیا۔ رپورٹ کے مطابق تین لاکھ بحرینی عوام نے الدراز قصبے کی سڑکوں پر شیخ عیس
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا اجتماع، لبیک عیسی قاسم کے نعرے سے گونج اٹھا بحرین

 بحرین کے دسیوں ہزار لوگوں نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر اجتماع کر کے’’ لبیک عیسی قاسم‘‘ کے نعرے لگا کر اپنی دفاداری کا ثبوت دیا۔
رپورٹ کے مطابق تین لاکھ بحرینی عوام نے الدراز قصبے کی سڑکوں پر شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر اجتماع کر کے حکومت مخالف نعرے لگائے اور آل خلیفہ حکومت کی جانب سے جاری لوگوں پر ظلم و تشدد اور ناجائز گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا جبکہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اپنی پوری وفاداری کا ثبوت دیا۔
واضح رہے کہ حکومت آل خلیفہ نے چند روز قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کیا اور اس کے بعد اب اس ملک کی عدالیہ نے انہیں عدالت میں حاضر کئے جانے کا حکم صادر کر دیا ہے۔
ادھر سکیورٹی دستوں نے دو روز قبل اس ملک کے ایک اور بزرگ عالم دین شیخ محمد جواد الشہابی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تاہم اس ملک کی حکومت نے ۹ علماء کو مختلف بہانوں سے جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

بحرین کے مظلوم عوام کئی سالوں سے مسلسل اپنے حقوق کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ حکومت بجائے ان کے حقوق دینے کے انہیں ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سیدالشہداء بریگیڈ 10 کے سابق کمانڈرجنرل غلامی ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
وزارت داخلہ کی مفروضاتی رپورٹ پر آغا حسن کا شدید ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ
سانحہ نائجیریا کی حقیقت کیا ،عینی شاہد کے اہم ...
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں
عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز پر ...

 
user comment