ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائیجیریا کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو ان کی اہلیہ سمیت فورا رہا کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے قائم مقام ’’میکمیڈ کیمیرا‘‘ نے گزشتہ روز پیر کو نائیجیریا حکومت کو خبردار کیا ہے کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کے لیے مقررہ مدت (۴۵ دن) پوری ہو رہی ہے لہذا اگر نائیجیرین حکومت جان بوجھ کر عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کرے تو اس کا یہ اقدام کھلمکھلا قانون کی خلاف ورزی شمار ہو گا اور اس کا خطرناک نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے شیخ زکزاکی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا: نائیجیرین حکومت کا یہ اقدام اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے مقصد سے تھا جو دسمبر ۲۰۱۵ کو وہ زاریا میں مرتکب ہوئی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے قائم مقام نے ایسے حال میں شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے کہ نائیجیریا کے دار الحکومت ابوجا کی عدالت نے ۲ دسمبر ۲۰۱۶ کو شیخ زکزاکی کی رہائی کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے اور انہیں ۴۵ دن کے اندر رہا کیا جائے۔