اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کا اجلاس گذشتہ ہفتے لبنان کے دار الحکومت بیرورت میں منعقد ہوا۔
یہ اجلاس جو گذشتہ ہفتے بدھ سے جمعہ تک آیت اللہ محسن مجتہد شبستری کی زیر صدارت منعقد ہوا اس میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل اور اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجۃ الاسلام سید حسن نصر اللہ نے بھی شرکت کی۔
رسول اسلام (ص) کی بعثت کے ایام میں اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد امت مسلمہ کے دست و گریباں ہو رہی عالمی مشکلات اور ان کے راہ حل کے بارے میں غور و فکر کرنا تھا۔
اس اجلاس کی اختتامی تقریب میں ایک بیانہ جاری کیا گیا جس میں آیا ہے: تمام امت مسلمہ، دنیا کے آزاد منش افراد اور لبنان کی اسلامی مزاحمت کو عید مبعث کی تبریک پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ لبنان میں اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد اسلامی مزاحمت کو تقویت پہنچانا اور فلسطینی اقدار کی حمایت کرنا ہے۔
اس بیان میں خیلج فارس کونسل کی جانب سے حزب اللہ لبنان کو دھشتگرد گروہ قرار دیئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خلیج فارس کونسل کا یہ اقدام لبنان پر اسرائیلی حملے کے لیے زمینہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس بیان کے ذریعے عالم اسلام کے علماء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی شرعی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اسلام اور قرآن کی صحیح تعلیمات سے مسلمانوں کو آشنا کریں تاکہ دشمن اس الہی دین کے چہرے کو مکدر کرنے کی کوشش نہ کر سکیں۔
اس بیان میں اسمبلی نے تمام مسلمانوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ قرآن کریم اور اہل بیت اطہار (ع) کی پناہ میں زندگی بسر کریں اور اپنے سماج، علاقوں اور ملکوں میں امن، شانتی، امید اور محبت کی فضا قائم کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس بیان کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ موجودہ دور کے خطرناک فتنوں کا مقصد اسلام کا حقیقی چہرہ مکدر کرنا اور قرآن و نبی کریم کا رشتہ دھشتگرد ٹولوں؛ داعش اور القاعدہ سے جوڑنا ہے لہذا ایسے حال میں قرآن و رسول کے ماننے والے تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور اپنی زبان و کردار کے ذریعے دنیا میں صحیح اسلام کا تعارف کروائیں
یہ اجلاس جو گذشتہ ہفتے بدھ سے جمعہ تک آیت اللہ محسن مجتہد شبستری کی زیر صدارت منعقد ہوا اس میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل اور اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجۃ الاسلام سید حسن نصر اللہ نے بھی شرکت کی۔
یہ اجلاس جو گذشتہ ہفتے بدھ سے جمعہ تک آیت اللہ محسن مجتہد شبستری کی زیر صدارت منعقد ہوا اس میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل اور اسمبلی کی اعلیٰ کونسل کے رکن حجۃ الاسلام سید حسن نصر اللہ نے بھی شرکت کی۔
source : abna24