کی رپورٹ کے مطابق تہران میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی چوتھی عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جان پیئر لوبینو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشرق وسطی میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی توسیع و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ریلوے یونین خطے میں ریلوے کی ترقی میں ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔
جان پیئر لوبینو نے کہا کہ مشرق وسطی میں ریلوے نیٹ ورک کی ترقی کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اور اس علاقے میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
یو آئی سی کے چیئرمین اور رشین ریلوے کے سربراہ اولک بلازروف نے اس موقع پر کہا کہ ریلوے کے شعبے میں روس اور ایران کے درمیان تعاون کا راستہ پوری طرح ہموار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک شمال جنوب کوریڈور میں ریلوے ٹرانسپورٹ کو ترقی دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں۔
رشین ریلوے کے سربراہ نے کہا کہ روس اور ایران کے درمیان ریل رابطے کا آغاز جلفا کے علاقے میں ہوا تھا اور اب دونوں ممالک اینچے برون ریلوے ٹریک کو بجلی کے ٹریک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کرنے والے ہیں۔
source : abna24