اردو
Thursday 18th of April 2024
0
نفر 0

ڈاکٹر شفقت شیرازی کی وفد کے ہمراہ تہران میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں مجلس کا نمائندہ وفد نے سفارت پاکستان تہران کے کونسلر اور کمیونٹی امور کے مسؤول سے ملاقات کی. یہ وفد معاون سیکرٹری امور خارجہ علا
 ڈاکٹر شفقت شیرازی کی وفد کے ہمراہ تہران میں پاکستانی سفیر سے ملاقات

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں مجلس کا نمائندہ وفد نے سفارت پاکستان تہران کے کونسلر اور کمیونٹی امور کے مسؤول سے ملاقات کی. یہ وفد معاون سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید ظہیر الحسن نقوی ،شعبہ قم کے مسؤول ڈاکٹر گلزار احمد جعفری اور انکی کابینہ اور معاونین اور شعبہ مشہد و اصفہان کے مسؤولین پر مشتمل تھا. اس نمائندہ وفد نے حکومت پاکستان کی بے حسی اور آئنینی زمہ داریوں سے روگردانی پر گہری تشویش کا اظہار کیا. قائد وحدت و ناصر ملت کی 26 روز سے جاری اسلام آباد میں بھوک ہڑتال اور 80 ہزار پاکستانی مظلوم شہداء کا پر امن طریقے سے مقدمہ لڑنے اور حکمرانوں کے مردہ ضمیر کو جگانے کی جدوجہد اور اس راہ میں صعوبتیں برداشت کرنے کا تذکرہ کیا. اور دھشتگردی اور تکفیریت کی لعنت سے وطن عزیز کو پاک کرنے کا مطالبہ کیا. اور واضح کیا کہ پوری قوم ناصر ملت کے ساتھ ہے اور اس کی دلیل ملک بھر میں انکی حمایت میں ہونے والے مظاہرے اور علامتی بھوک ہڑتال کیمپ ہیں. پاکستان کی نون لیگ کے علاوہ سب سیاسی پارٹیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی شیعہ وسنی اور لیبرل ونیشنل پارٹیوں کی تائید اور اسی طرح پوری دنیا میں پاکستانی سفارتخانوں اور کونسل خانوں کے سامنے ھونے والے تائیدی مظاہرے ہیں. پاکستانیوں کے علاوہ پوری امت مسلمہ میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے میڈیا کے ذریعہ یہ آواز ہر جگہ پہنچ چکی ہے. جس کا اظہار مراجع عظام اور کئی ایک اسلامی اور عرب ممالک کی شخصیات اور تنظیموں و تحریکوں کے سربراہان کے علاوہ انسانی حقوق کے اداروں کے بیانات میں ہو چکا ہے . اور اگر حکومت فی الفور ہمارے سب مطالبات قبول نھیں کرتی تو اقوام متحدہ کے سامنے آنے والے جمعہ کے بعد علامتی بھوک ہڑتال بھی کریں گے. اور اس نا اھل حکومت کے متکبرانہ اور معاندانہ رویہ سے پاکستان کا ایمج دنیا بھر میں پہلے بھی خراب ہے اور مزید متاثر ہو گا. اور وفد نے مزید کہا کہ ابھی تک ہماری موومنٹ پر امن ہے لیکن اگر ہمارے قائد کی صحت بے حال ہوئی تو پھر حالات قابو میں نھیں رھیں گے اور ملک بھر اور دنیا بھر سے غیرتمند ہماری قوم سڑکوں پر آئے گی اور جو کچھ بھی حالات نے رخ اختیار کیا اس کی تمام تر زمہ داری حکرانوں پر عاید ہو گی. سربراہ امور خارجہ اور وفد نے تقریبا 5 میٹر سے لمبا کپڑے کا طومار جناب عبدالعزیز صاحب کونسلر سفارت پاکستان تہران کو پیش کیا . اور اس پر تقریبا 500 سے زیادہ پاکستانی اور مختلف ممالک کے طلاب و شخصیات کے تائیدی دستخط تھے. جوکہ مظلوموں کے حقوق کے لئے مجلس وحدت کے سربراہ ، ناصر ملت کی جدوجہد کی مکمل حمایت اور تائید پر مشتمل تھا. جناب کونسلر صاحب نے وعدہ کیا کہ وہ اس وفد کی آواز اور جذبات اور تمام تر مطالبات کو حکومت کے سربرہان تک منتقل کریں گے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پوری دنیا میں ظلم کا شکار شیعہ مسلمانوں کو عالمی ...
کشمیر کی تحریک آزادی میں سابق وزیر اعلیٰ فاروق ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
جنوبی افریقہ؛ ڈربن میں ایک رات قرآن کے ساتھ
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
صاحبزادہ حامد رضا: کشمیر جل رہا ہے اور عالمی ...
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت جاری، مزید 2 ...
پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد ...
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر

 
user comment