اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہرت سلب کئے جانے پر اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا مذمتی بیان

بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بحرینی عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہرت سلب کئے جانے پر اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا مذمتی بیان

بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایسے ایام میں جب پوری دنیا کے مسلمان اللہ کی مہمانی کے دسترخوان پر بیٹھے ہیں بحرین کی کٹھ پتلی حکومت پہلے اس ملک کی ایک مذہبی سیاسی تنظیم ’’جمعیت اسلامی الوفاق‘‘ کو منحل کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے اس کے بعد علماء پر ناجائز پابندیاں عائد کر کے مسلمانوں میں وحشت پیدا کرنے جبکہ مساجد کو ماہ مبارک میں ویران کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
اسمبلی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے سعودی عرب کے دباؤ میں آکر آج اس ملک کے اہل تشیع کی عظیم شخصیت آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم کی شہریت کو سلب کر کے نہ صرف خود کو بے آبرو کیا ہے بلکہ اس مبارک مہینے میں مسلمانوں کے دلوں کو رنجیدہ کر کے اپنی غیر مسلمانی کا ثبوت دیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہ کیسے وہ خاندان جو بذات خود بحرینی نہیں ہے اور آل سعود کے واسطے اس ملک پر قابض ہے یہ جرائت کر سکتا ہے کہ ان لوگوں کی شہریت سلب کرے جو اصالتا بحرینی ہیں؟ عالم اسلام، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنطیموں، علما اور تمام دیگر مذہبی تنظیموں کو آل خلیفہ کے اس غیرانسانی اقدام کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی اور اس خاندان کو اس ملک سے نکال باہر کر کے سکون کی سانس لینا ہو گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے بزرگ عالم دین شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو سلب کر دیا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment