عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کے ساتھ ایک ٹیلیفونی گفتگو میں ان سے کہا کہ آپ ہمارے دلوں میں جگہ رکھتے ہیں اور جو کچھ رونما ہوا ہے اس سے آپ کو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔
آیت اللہ سیستانی نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت کے منسوخ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کی قدر دانی کہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں پرامن طریقے سے لوگوں کے حقوق کا دفاع کیا۔
عالم تشیع کے مرجع تقلید نے اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں خداوند عالم سے دعا کی کہ خدا شیخ عیسی قاسم اور بحرین کے مومنین کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے رواں ہفتے کے دوران بحرین کے معنوی رہنما شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کر دیا۔
حکومت کے اس ناجائز اقدام کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی جلوس جاری ہیں اور کئی ملکوں کی علمی اور سیاسی شخصیتوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
source : abna24