اردو
Sunday 28th of April 2024
0
نفر 0

قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر آل سعود استغفار کرے

کی رپورٹ کے مطابق مسلم علماء کی عالمی یونین کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تقریر کرتے ہوئے سعودی عرب کی کبار العلما کمیٹی کے سربراہ کی اس درخواست پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ الازہر یونیورسٹی کا نام
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر آل سعود استغفار کرے

کی رپورٹ کے مطابق مسلم علماء کی عالمی یونین کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تقریر کرتے ہوئے سعودی عرب کی کبار العلما کمیٹی کے سربراہ کی اس درخواست پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے کہ الازہر یونیورسٹی کا نام ختم کیا جائے اور الازہر ، ھیئت کبار العلما (سعودی عرب کے بزرگ علماء کے کمیٹی) کی پیروی کرے-

قرضاوی نے اس تقریر میں کہا کہ مصری قوم اس وقت آل سعود کے پھندے میں پھنس چکی ہے اور اس کے سامنے سرتسلیم خم کئے ہوئے ہے جبکہ ماضی میں مختلف میدانوں میں اسے برتری اور فوقیت حاصل تھی- انہوں نے کبار العلما کمیٹی کو ایک مچھر سے تعبیر کیا کہ جو الازہر کی سرزمین پر عقاب کی ادا دکھا رہی ہے- قرضاوی نے کہا کہ کبار العلما کمیٹی میں کچھ سرکش موجود ہیں جو ہم خیال و ہم فکر ہوگئے ہیں تاکہ ہمارے مستقبل کے بارے میں فیصلے کریں- انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی کبار العلما کمیٹی کا یہ خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا کہ الازہر اس کی پیروی کرے-

مسلم علماء کی عالمی یونین کے سربراہ اور معروف اہلسنت عالم دین شیخ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے سعودی عرب سے درخواست کی کہ وہ گذشتہ سال منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام کی بابت استغفار کرے-

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیر آل شیخ نے ایک بیان میں ، جو ترکی بن عبداللہ یونیورسٹی میں پڑھ کر سنایا گیا، کہا ہے کہ الازہر یونیورسٹی سمیت تمام اسلامی تنظیموں اور دیگر اسلامی ملکوں منجملہ اردن ، الجزائر اور لبنان میں موجود تبلیغی اداروں کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب کی کبار العلما کمیٹی کی پیروی کریں اور الازہر کا نام سعودی عرب کے مفتی اعظم کی صلاح کے مطابق تبدیل کیا جائے


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...

 
user comment