اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور

امریکی انسانی حقوق کی خاتون کارکن نے کہا ہے کہ خطے میں ہونے والے قتل عام اور انتہا پسندی کا ذمہ دار امریکہ ہے. یہ بات امریکہ کی کوڈ پنک نامی ا
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور

امریکی انسانی حقوق کی خاتون کارکن نے کہا ہے کہ خطے میں ہونے والے قتل عام اور انتہا پسندی کا ذمہ دار امریکہ ہے.

یہ بات امریکہ کی کوڈ پنک نامی انسانی حقوق کی مہم کی بانی میڈیا بینجمین نے ارنا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرامد نہیں کر رہا.

انہوں نے کہا کہ پہلے عراق اور اب شام اور یمن میں بچوں، خواتین اور بوڑهوں اور نہتے شہریوں کے قتل عام اور ان ممالک کی تعمیرات کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار امریکہ ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ناجائز صیہونی ریاست کو امریکہ جنگی ہتهیار فروخت کر کے اربوں ڈالر کما رہا ہے.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت بدل رہا ہے لوگ حقائق سے واقف ہو رہے ہیں اور اکثریت امریکی شہری اس بات کو جانتے ہیں کہ امریکی حکومت خطے میں قتل عام اور انتہاپسندی کی حمایت کر رہی ہے.

امریکہ کی کوڈ پنک نامی انسانی حقوق کی تنظیم صحت عامہ، تعلیم، ماحول دوست روزگار اور دیگر زندگی کی ضروریات کے حوالے سے بے گهر اور لاچار افراد اور خطے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے.


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ...
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری ...
در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش
آل سعود نے ایک اور ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار ...
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

 
user comment