امریکہ کے ایک سابق سینٹ امیدوار اور سیاسی تجزیہ نگار ’’مارک ڈٰینکاف‘‘نے پریس ٹی وی کے ساتھ انٹریو میں کہاکہ امریکی معاشرے میں مذہبی اقدار کے فقدان اور بڑھتی ہوئی حرام کاری کی وجہ سے خود کشی کی شرح میں تشویش ناک اضافہ ہواہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اور مغربی معاشرے یہاں تک کہ عیسائی و یہودی مذہبی اداروں میں سکولرازم ،انسانیت اورمادیت میں ایک گہری تبدیلی وقوع پذیر ہوئی ہے جسکی وجہ سے عام رعایا احساس کمتری کا شکارہوئی ہے اورلوگ کچھ چیزوں سے خوفزدہ ہوکر غلط جگہوں کا انتخاب کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مغربی دنیا میں اخلاقی اورمذہبی اقدار کے خلاف ایک ایسا رحجان پیدا ہواہے جسے روح کو کبھی بھی سکون میسرنہیں ہوسکتا ۔
موصوف سینٹ امیدوار نےکہا کہ گذشتہ 15سالوں کے دوران امریکہ میں ذہنی انتشار، منشیات کے استعمال اوراقتصادی بازگشت کی وجہ سے خودکشی کی شرح میں ایک خطرناک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔
واضح رہےکہ 1999 ءسے 2014 ءکے درمیان امریکہ میں خودکشی کی شرح میں 24 فیصدی کا اضافہ ہواہے
source : abna24