اردو
Tuesday 7th of January 2025
0
نفر 0

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ضرب لگانے پر بضد: آغا حسن

انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے اہتمام سے خانقائے میر شمس الدین اراکی جڈی بل سرینگر میں سالانہ مجلس حسینی ؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عالم اسلام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی نئی منصوبہ بندیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیاے عرب میں عوام کا اسلام اور جمہوریت کی طرف میلان سے امریکہ کے گریٹر اسرائیل کے خواب کو ایک بڑا دھچکہ لگ چکا ہے شام ،عراق،بحرین اور یمن میں جاری کشت و خون اسی امریکی بدحواسی کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ دنیاے اسلام کو مسلکی اور لسانی بنیادوں پر تقسیم در تقسیم کرنے کے لئے تمام ذرائع بروے کار لائے جا رہے ہیں اور مسلکی انتہا پسندی کے ہتھیار سے برادر اسلامی ملکوں کے درمیان نفرت اور دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی تازہ مثال پاک ایران سرحد پر رونما حالیہ واقعہ ہے آغا صاحب نے کہا کہ ظلم و ظالم کے خلاف اقدام انبیاے کرام اور ایئمہ معصومینؑ کے فرائض منصبی میں سے ہے اور انکے پیرو کاروں کی بھی ناگزیر مسﺅلیت ہے اسلام نہ کسی پر ظلم ڈھانے اور نہ ظلم پر خاموشی اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے دنیاے اسلام کے کئی خطے آج بے پناہ مظالم کے شکار ہیں جسمیں کشمیر اور فلسطین سر فہرست ہیں کشمیری عوام گزشتہ 70سال سے ایک با جواز نصب العین اور تسلیم شدہ حق خود ارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں جسکو کچلنے کے لئے بھارت جبر و بربریت کے تمام حربے بروے کار لا رہا ہے2008سے لیکر موجودہ عوامی تحریک کے دوران بھارتی فورسز نے جبر و بربریت کی حد انتہا کر دی اور یہ بھارتی بربریت کا ہی نتیجہ ہے کہ آج کشمیری قوم موت و حیات کے ڈر سے بے نیاز ہو کر اپنی غصب شدہ حق آزادی کے لئے سڑکوں سے ہٹ جانے کا نام ہی نہیں لیتے انھوںنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی شارٹ کٹ حل نہیں خطے میں دیرپا امن کے لئے مسلہ کشمیر کا حل انتہائی نا گزیر بن چکا ہے جو صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی عمل آوری میں مضمر ہے آغا صاحب نے ریاست اور بیرون ریاست جیلوں میں مقید کشمیری حریت پسند وں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد کی ناگفتہ بہہ حالات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے محبوسین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی مسلسل حراست کی پرزور مزمت کرتے ہوئے موصوفہ کی رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا ۔وادی کے تعلیمی اداروں کے خلاف فورسز کی مسلسل مہم جوئی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ سرکار کشمیری طلبا کے تعلیمی مستقبل پر کاری ضرب لگانے پر بضد ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سیدالشہداء بریگیڈ 10 کے سابق کمانڈرجنرل غلامی ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
وزارت داخلہ کی مفروضاتی رپورٹ پر آغا حسن کا شدید ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف گہری ...
شیعہ ہونے والی ٹونی بلئیر کی سالی لاورن بوتھ
سانحہ نائجیریا کی حقیقت کیا ،عینی شاہد کے اہم ...
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں
عدلیہ مخالف تقاریر، نوازشریف اور مریم نواز پر ...

 
user comment