اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات پر عالمی تنقید کے باوجود صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح بیت المقدس شہر میں تین فلسطینیوں کے مکانات
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

خبر رساں ایجنسی قدس کے مطابق، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات پر عالمی تنقید کے باوجود صیہونی فوجیوں نے بدھ کی صبح بیت المقدس شہر میں تین فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کر دیا ہے۔

صیہونی حکومت، فلسطینوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کرتی چلی آ رہی ہے جس کا مقصد مقبوضہ علاقوں میں آبادی کا ڈھانچہ صیہونیوں کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

اسرائیل ، فلسطینیوں کے خلاف انہدامی کارروائیوں کے ذریعے فلسطینیوں پر دباؤ ڈال کر انہیں تحریک انتفاضہ قدس کو روکنے پر مجبور کرنے کی بھی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت نے تحریک انتفاضہ کے آغاز کے بعد سے فلسطینی شہیدوں کی لاشیں ضبط کرنے نیز شہید اور زخمی ہونے والوں کے گھروں کو منہدم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

صیہونی حکومت یکم اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کے گھر منہدم کرچکی ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ...
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری ...
در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش
آل سعود نے ایک اور ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار ...
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

 
user comment