۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے قصور اور اوکاڑہ میں پولیس گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس کی آڑ میں ملت تشیع کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے، ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل جو کہ صوبائی وزیر قانون اور قاتل رانا ثناء اللہ کا بھانجا ہے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہے اور اس بار پھر سانحہ ماڈل ٹائون کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں شہباز شریف پٹواریوں اور پولیس سے دہشتگردوں کے کام لے رہا ہے، ہم صوبائی حکومت اور آئی جی پنجاب کو منتبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں کے خلاف کاروائی سے باز آ جائے ورنہ پنجاب حکومت کے خلاف ایسی تحریک شروع کریں گے جسے کوئی نہیں بچا سکے گا۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت یزیدی کردار ادا کر رہی ہے کل رات جب قصور اور اوکاڑہ میں ہم نے پُرامن طور پر دھرنے ختم کیے تو بُزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے ضلعی رہنمائوں کے گھروں پر چھاپے مارے، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیا ہم وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا سے اس گھنائونے عمل کی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس نہ لیا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہوگی۔ حکومت نے دیکھ لیا کل پورے پاکستان میںہم نے پُرامن دھرنے دیے ایک پتہ بھی نہیں ہلا لیکن اگر ہمیں مجبور کیا تو حالات یکسر تبدیل ہوسکتے ہیں۔
source : abna24