اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

السبعین اسکوائر پر لاکھوں یمنیوں کا اجتماعی

یمن کے لاکھوں افراد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے حق میں مظاہرہ کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے لاکھوں افراد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے حق میں مظاہرہ کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ المسیرہ ٹی وی چینل نے گذشتہ روز جمعہ کو اعل
السبعین اسکوائر پر لاکھوں یمنیوں کا اجتماعی
یمن کے لاکھوں افراد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے حق میں مظاہرہ کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے لاکھوں افراد نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے حق میں مظاہرہ کر کے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
 المسیرہ ٹی وی چینل نے گذشتہ روز جمعہ کو اعلان کیا کہ لاکھوں کی تعداد میں السبعین اسکوائر پر لوگوں نے اجتماع کیا اور یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے حق میں نعرے لگا کر اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس اجتماع کا مقصد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کی تائید تھا تاکہ وہ ملک میں حکومت تشکیل دیں اور ملکی امور کو اپنے ہاتھ میں لیں۔
یمنی کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے اس جم غفیر کو سعودی اتحاد کی شکست سے تعبیر کیا اور کہا کہ وہ ممالک جو سعودی عرب کے ساتھ یمن میں دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ میں شریک تھے ان کو اس وقت انتہائی شکست کا سامنا ہوا ہے یمن کے لوگ مضبوط پہاڑ کی طرح دشمن کی سازشوں کے مقابلے میں ڈٹے رہے اور آخر کار انہیں کامیابی نصیب ہوئی۔
انہوں نے کہا: اعلی سیاسی کونسل یمن کے عوام کی کونسل ہے اور ان کی تمام مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ یمن میں اعلی سیاسی کونسل کو عوامی حمایت حاصل ہے اور ہم دیگر پارٹیوں کے اتحاد سے آئندہ چند دنوں میں حکومت تشکیل دیں گے۔
صالح الصماد نے کہا کہ انصار اللہ سوائے صیہونی حکومت کے تمام ہمسایہ ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہے۔
واضح رہے یمن کی اعلی سیاسی کونسل دس اراکین پر مشتمل ہے جس میں نیشنل کانگرس پارٹی کے پانچ افراد اور تحریک انصار اللہ کے پانچ افراد شامل ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...

 
user comment