اردو
Thursday 2nd of May 2024
0
نفر 0

دو ستمبر کو لاہور وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا

۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ 2 ستمبر کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے یا احتجاج کے کوئی س
دو ستمبر کو لاہور وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا

۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ 2 ستمبر کو لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے تاریخی دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے یا احتجاج کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں اور نہ ہی ہم حکومت کے خلاف احتجاج میں کسی دوسری جماعت کے اتحادی ہیں۔ہمارا یہ احتجاج حکومتی جبر، بدعنوانی اور لاقانونیت کے خلاف ہے۔ ہمارے مطالبات پر دھرنے کی مجوزہ تاریخ سے قبل عمل درآمد نہ کیا گیا تو مختلف جماعتوں سے اشتراک سمیت دیگر آپشنز پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہامیری طرف سے 86 روز بعد بھوک ہڑتال کا خاتمہ حکومت کی طرف سے مطالبات کے تسلیم کیے جانے کے وعدے پر ہوا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد ہمارے مطالبات پر عمل کرائیں بصورت دیگر حکومت میں ان کی حیثیت کونہ صرف کمزور سمجھا جائے گا بلکہ ہمارا اعتماد بھی وفاقی حکومت پر سے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔گزشتہ روز لاہور میں شیعہ وکیل ناصر علی ترابی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔جب تک ان مذموم عناصر کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ نہیں ہوتا تب تک ملک میں امن و امان کا قیام ممکن نہیں۔ہمارے دس نکاتی مطالبات محض ملت تشیع کے دفاع کے لیے نہیں بلکہ ملک میں امن کے قیام کے لیے ایک مدلل دستاویز ہے۔ ہمارے مطالبات کی راہ میں وہ عناصر رکاوٹ ہیں جو ملک کے حالات دانستہ طور پر خراب رکھنا چاہتے ہیں۔حکمرانوں کو اپنے گرد وپیش پر بھی نظر رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا 2 ستمبر کو کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر حکومت


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...

 
user comment