اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

سعودی نواز آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیدیا

سعودی نواز آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیدیا

بحرین کی ایک عدالت نے شیخ عیسیٰ قاسم کو ایک سال نظر بندی کی سزا سنائی ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم کے مطابق آل خلیفہ نے بحرینی انقلاب کے معنوی رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف غیر قانونی سماعت جاری رکھتے ہوئے انہیں ایک سال نظر بندی کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ عیسیٰ قاسم کی 3 میلن دینار کی جائیداد ضبط کی گئی ہے جبکہ 1 ہزار دینار جرنامہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالت کے حکم کے مطابق ان کی قید کی سزا کو تین سال تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

شیخ عیسی قاسم بحرینی انقلاب کے معنوی پیشوا شمار کئے جاتے ہیں 1971 میں بحرین کے قیام کے وقت وہ نجف سے واپس اپنے ملک تشریف لے گئے اور بھاری اکثریت سے جیت کر پارلیمنٹ کے لئے منتخب ہوئے اور پارلیمنٹ برخواست ہونے تک اس کے رکن رہے۔ بحرینی سرکار نے گذشتہ برس اس شیعہ عالم کے خلاف غیر ممالک کے مفادات کے لئے کام کرنے نیز ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کی شہریت کو منسوخ کر دیا تھا۔

بحرین میں 2011 سے ہی آل خلیفہ کے مظالم کے خلاف اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
مسجدالاقصی پر یہودی آبادکاروں اور صیہونیوں کی ...
سعودی نواز آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کو ایک ...
پاکستان؛ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ملک بھر میں ...
یمن پر تھونپی گئی چار سالہ تباہ کن جنگ میں سعودی ...
پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اسلام آباد ...
آیت اللہ دری نجف آبادی: پاکستان کی حکومت اور فوج ...
بھارتی فورسز اب بے لگام ہوچکے ہیں: آغا سید حسن
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک

 
user comment