اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

کشمیر عوام ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم، حالات بدستور کشیدہ

سری نگر اور وادی کے دیگر شہروں کے صدرمقامات کی مساجد میں اس ہفتے بھی جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی - علیحدگی پسند جماعتوں کی اپیل پر لوگوں نے کئی مقامات پر مارچ
کشمیر عوام ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم، حالات بدستور کشیدہ

سری نگر اور وادی کے دیگر شہروں کے صدرمقامات کی مساجد میں اس ہفتے بھی جمعے کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی - علیحدگی پسند جماعتوں کی اپیل پر لوگوں نے کئی مقامات پر مارچ نکالنے کی کوشش لیکن پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا -

اس موقع پر جنوبی کشمیر کے کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں متعدد افراد زخمی ہوگئے - سری نگر کے تین تھانہ علاقوں اور اننتناگ ، شوپیاں، پلواما اور کلگام میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھنے کو ملے -  اس درمیان علیحدگی پسند جماعتوں کی کال پر جمعے کو بھی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے -

جمعے کو بھی تجارتی مراکز، اسکول اور دفاتر بند رہے جبکہ سڑکوں پرپبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر تھا - دریں اثنا سری نگر میں حکام کا کہناہے کہ وادی میں حالات پچھلے چار پانچ روز سے تیزی  کے ساتھ بہتر ہورہے ہیں اور سری نگر میں نجی گاڑیوں کی آمد و رفت میں تیزی کے ساتھ اضافہ  ہورہا ہے -


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...
تکریت میں اجتماعی قبر دریافت، 89 لاشیں برآمد
پاكستان ؛ اسلامی خوشنويسی كی نمائش كا انعقاد
تیونس ميں اسلام پسند جماعتوں کي انتخابي برتري
اسپین میں "الشہداء" نامی مسجد کا افتتاح

 
user comment