اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر منتخب

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کی تعلیم اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کرنے والی گل مکئی یعنی ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اپنا سفیر برائے امن مقرر کردیا۔

19سالہ ملالہ یوسف زئی یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی نوبیل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت تھیں، انھیں یہ اعزاز 17 سال کی عمر میں دیا گیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی نوبیل پرائیز کے علاوہ ورلڈ چلڈرن پرائیز جیسے ایوارڈز بھی حاصل کرچکی ہیں۔

تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں نے مجھے روکنے کے لئے تمام اقدامات کیے، انھوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اب یہ ایک نئی زندگی ہے، یہ دوسری زندگی ہے اور یہ تعلیم کے مقاصد کے لئے ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، اُس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی، انھیں خواتین کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment