بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، مصری فوج کے دسیوں افسر شام میں دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں بشار الاسد حکومت کی مدد کرنے کی خاطر ’’طرطوس‘‘ بندرگاہ سے شام میں داخل ہو گئے ہیں۔
المصدر نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ نیجی ذرائع کے مطابق مصری فوجی افسروں کا ایک گروہ جمعرات کو طرطوس بندرگاہ سے شام میں وارد ہوا ہے۔
المصدر نیوز نے شام کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی راہ میں مصر کا یہ سب سے پہلا اقدام قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں مصر کے آل سعود کے ساتھ تعلقات کافی خراب ہو جانے کے بعد مصر نے آل سعود کے دشمن بشار الاسد کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے۔
شام کے نجی ذرائع نے تین ہزار مصری فوجی کمانڈو کے اس ملک میں داخل ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج دھشتگردوں کے خلاف جنگ کرنے کے لیے شام میں آئی ہے۔
ان ذرائع کے مطابق جنرل عبد الفتاح السیسی نے اپنے اس اقدام سے شام میں مزاحمت کی راہ میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے ۲۰۱۲ میں شام کے ساتھ اپنے تمام سیاسی تعلقات منقطع کر دئے تھے۔
source : abna24