اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

پاکستان؛ پانامہ پیپرزلیکس مالی بدعنوانی اسکینڈل پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا امکان

پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز لیکس مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین سے کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام پر متفق ہوجائیں تاکہ ایک جج کی سربراہی میں مالی بدعنوانی کے الزامات کی
پاکستان؛ پانامہ پیپرزلیکس مالی بدعنوانی اسکینڈل پر عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا امکان

پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز لیکس مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین سے کہا ہے کہ وہ اس مقدمے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام پر متفق ہوجائیں تاکہ ایک جج کی سربراہی میں مالی بدعنوانی کے الزامات کی تحقیات کی جاسکیں۔ عدالتی تحقیقاتی کمیشن تحقیقات کے دوران کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے۔

بدھ کے روز پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ عمران خان کی تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے انچارج وکیل نعیم بخاری نے جو دستاویز پیش کی ہیں وہ انٹرنیٹ سے ڈاؤنلوڈ کی گئی ہیں۔ ان دستاویزات کو شواہد کے طور پر عدالت قبول نہیں کرسکتی۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت نے جو سوالات کیے ہیں، وزیر اعظم کے وکیل نے ان کے جوابات نہیں دیے ہیں۔

دوسری جانب عدالتی تحقیقاتی کمیشن کے بارے میں جواب دینے کے لیے نعیم بخاری نے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے۔ نوازشریف کی قانونی ٹیم بھی مشاورت کے بعد جواب دے گی۔ البتہ جماعت اسلامی نے اس مجوزہ عدالتی کمیشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ اس کے ٹرمز آف ریفرنس بھی عدالت خود ہی وضع کرے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment