اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید راہ حق، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کی پہلی برسی کی تقریب اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے قم میں منعقد کی جا رہی ہے۔
یہ تقریب جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے اس میں حوزہ علمیہ قم، مجمع تقریب مذاہب، دفتر تبلیغات اسلامی، اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی کا تعاون بھی شامل ہے۔
شہید نمر کی برسی کی یہ تقریب پہلی جنوری ۲۰۱۷ اتوار کے روز نماز مغربین کے بعد قم کی مسجد اعظم میں منعقد ہو گی۔ جس میں مجمع جہانی تقریب مذاہب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی تقریر اور ذاکر اہل بیت (ع) عباس حیدر زادہ ذکر مصائب اہل بیت(ع) کریں گے۔
شہید راہ حق، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نمر باقر النمر کی پہلی برسی کی تقریب اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے قم میں منعقد کی جا رہی ہے۔