اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کی اس مسجد کو فتح کر لیا جس میں داعش کا سرکردہ ابوبکر البغدادی تقریر کرتا تھا۔
رضاکار فورس کے کمانڈر عند الامیر رشید یار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کے علاقے الجزائر، الدرکزلیہ اور الزراعی کو آزاد کروا لیا ہے اور اس میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی پرچم لہرا دیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج نے موصل کے مرکز میں واقع مسجد جامع الکبیر کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔
یار اللہ نے موصل میں عراقی فوج کی پیشرفت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے داعش کے کئی ٹھکانوں پر فضائیہ حملے کئے ہیں جس میں دسیوں داعشی عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس نے موصل کی اس مسجد کو فتح کر لیا جس میں داعش کا سرکردہ ابوبکر البغدادی تقریر کرتا تھا۔