بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے بعض سیاسی قیدیوں کو پھانسی دئے جانے کا حکم جاری کر دیا ہے جس کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنا فورا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیانیہ جاری کیا ہے اور حکومت آل خلیفہ کو اس غیر انسانی اقدام کے بابت خبردار کیا ہے۔
اسمبلی کے بیانہ میں آیا ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی بحرین کے بے گناہ جوانوں اور سیاسی قیدیوں کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ سزائے موت کے حکم کی شدید مذمت کرتی ہے۔
آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور جارحانہ حکم کے مطابق بحرین کے تین سیاسی قیدی ’’عباس السمیع‘‘، ’’علی السنکیس‘‘ اور سامی مشیمع‘‘ کو کل ۱۵ جنوری ۲۰۱۷ بروز اتوار کو پھانسی دے دی جائے گی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیانہ کے ذریعے عالم اسلام، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا کے آزاد اور شریف انسانوں سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر موثر اور ٹھوس اقدام کر کے ان بے گناہ جوانوں کی جانیں بچانے کی کوشش کریں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اسی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے شہر القطیف میں سعودی پولیس کے شکنجوں کی وجہ سے ہوئی جابر حبیب العقیلی کی شہادت کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سیکورٹی دستوں کا یہ غیر انسانی اقدام بھی اس ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کا ایک نمونہ ہے۔