اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

علمائے بحرین کا شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کا مطالبہ

بحرینی علماء نے ایک بیان جاری کر کے تمام مسلمانوں مخصوصا اہل تشیع سے شیخ عیسی قاسم کے دفاع کے لیے ۹ سے ۱۴ مارچ تک وسیع پیمانے پر مظاہرے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
علمائے بحرین کے بیان کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
(قُلْ إِنَّمَا أَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ أَنْ تَقُومُوا لِلَّهِ مَثْنَى وَفُرَادَى)
یہ اللہ کا کلام ہے کہ ’’ان تقوموا للہ‘‘ اللہ کے لیے قیام کرو۔ یہ آیت، کامیابی کی کنجی ہے جو خداوند عالم نے انبیاء، مرسلین اور اپنے مصلح اولیاء کی زبان پر جاری کی ہے۔
یقینا انسانوں اور زمین کی اصلاح، اللہ کے لیے قیام اور اس کی راہ میں شہادت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
اے حق، عدالت، عزت اور دین و وطن کی سربلندی کے چاہنے والو! اے ہماری عزیز قوم کے جوانو! آج آپ کا دن ہے، آج آپ کے مطالبات کے تحقق کے لیے عظیم فرصت ہے۔ لہذا اللہ کی راہ میں قیام کرو تاکہ رحمت الہی آپ کے شامل حال ہو۔
مومن اور اللہ پر بھروسہ کرنے والی قوم کہ جو حقیقت میں خداوند عالم پر اطمینان اور ایمان رکھتی ہے کو دعوت دیتے ہیں کہ ۹ مارچ سے ۱۴ مارچ تک جو دینی اور قومی ہویت کے فیصلے یعنی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے کیس کی سماعت کے دن ہیں کو وسیع مظاہروں می شرکت کر کے تاریخی دنوں میں تبدیل کریں اور ان نعروں کے ساتھ کہ ’’ہم اپنے گھروں میں واپس نہیں پلٹیں گے‘‘ اور ’’ اپنی جان کے آخری لمحے تک دفاع کریں گے‘‘  دین و وطن کے دفاع اور ظلم و ستم کے مقابلے میں مزاحمت کی راہ میں سب مل کر ایک نیا باب قائم کریں۔
﴿ومن يخرج من بيته مهاجراً الى الله ورسوله ثم يدركه الموت فقد وقع أجره على الله﴾
علمائے بحرین
۸ مارچ ۲۰۱۷ 

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ریاستی انتظامیہ کشمیری طلاب کے مستقبل پر کاری ...
کراچی: ملیر آرسی ڈی گراونڈ کے پاس تکفیری ...
در بہ در، کوچہ بہ کوچہ، سکون کي تلاش
آل سعود نے ایک اور ممتاز شیعہ عالم دین کو گرفتار ...
خطے میں قتل عام کا ذمہ دار امریکہ: امریکی دانشور
امریکہ؛ کل کی غالب طاقت اور آج کا الگ تھلگ ملک
مولوی اسحاق مدنی: اس وقت جو کچھ اسلام ہمارے پاس ہے ...
اخلاقی اقدار میں فقدان کے باعث امریکہ میں خودکشی ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي
بیت المقدس میں ایک بار پھر انہدامی کاروائیاں

 
user comment