اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے سیکورٹی دستوں نے اس ملک کے مشرقی علاقے القطیف اور العوامیہ میں گولی مار کر دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
نجی ذرائع کے مطابق، سعودی سکیورٹی دستوں نے القطیف کے علاقے الشویکہ میں مصطفیٰ المداد پر اس وقت براہ راست گولی فائر کر کے اسے موقع پر ہی شہید کر دیا جب وہ اپنی گاڑی میں سوار تھا۔
مصطفیٰ المداد پر امن مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے سکیورٹی دستوں کے تحت نظر تھا۔
اس کا بھائی شہید عبد اللہ المداد ۲۰۱۴ کے اواخر میں سعودی مزدوروں کے ہاتھوں شہید ہو گیا تھا۔
دوسری طرف العوامیہ کے علاقے المسورہ میں بھی آل سعود کے سکیورٹی دستوں نے حملہ کر کے ۹ سالہ نوجوان ولید طلال العریض کو شہید کر دیا۔
اس حملے میں کئی اور افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی دستوں کے اس حملے میں چند گھر میں نذر آتش ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے سیکورٹی دستوں نے اس ملک کے مشرقی علاقے القطیف اور العوامیہ میں گولی مار کر دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔