اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ وقت کی ضرورت ہے: ایران کے سیکریٹری خارجہ

کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکریٹری خارجہ ابراہيم رحيم پور نے گزشتہ روزافغانستان سے متعلق ماسكو ميں منعقدہ تيسری بين الاقوامی كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ وقت کی ضرورت ہے.

انہوں نے ايران كی جانب سے تقريبا تيس لاكھ افغان مہاجرین كی ميزبانی كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران افغانستان ميں قيام امن اوراس ملک كےاندرونی مسائل كےحل بالخصوص منشيات كی اسمگلنگ كی روک تھام اور سيكورٹی امور كے حوالے سے افغانستان كا حامی ہے.

ابراہيم رحيم پورنے افغانستان میں امن و امان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں كویہ پیغام جانا چاہئیے کہ علاقائی ممالک دہشت گردی كا مقابلہ كرنے ميں سنجيدہ ہيں.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے اعلی حکام نے افغانستان كی حاليہ صورتحال پرروشنی ڈالتے ہوئےكہا كہ افغانستان كے بحران كا حل فوجی نہيں اوراس ملک ميں قيام امن اوراستحكام مذاكرات اور بات چيت كے ذریعے سے ہی ممکن ہے. اس اجلاس کے شرکاء نےافغانستان كے ساتھ تعاون كو فروغ دينے پراپنی آمادگی كا اظہار كيا.

واضح رہے کہ اس مشاورتی اجلاس كےانعقاد ‎كا مقصد افغانستان ميں قيام امن اور دہشت گردی،انتہا پسندی اور منشيات كی اسمگلنگ كے خلاف مقابلہ كرنا ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment