اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار کو 15 شعبان کے تاریخی جلسے میں خطاب کیلئے علامہ سید جواد نقوی نے پاراچنار تشریف لائے۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کی ولادت باسعادت کے موقع پر عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں خطاب کیلئے علامہ سید جواد نقوی تشریف لائے۔ اس موقع پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں علامہ سید جواد نقوی کی علامہ فداحسین مظاہری، اراکین انجمن حسینیہ پاراچنار اور دیگر علماء سمیت عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے پاراچنار کے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام علامہ فداحسین مظاہری کے علاوہ دیگر علماء کے ساتھ ملاقات کیا۔ علامہ سید جواد نقوی کل جلسے میں خصوصی خطاب کریں گے۔

پاراچنار کو 15 شعبان کے تاریخی جلسے میں خطاب کیلئے علامہ سید جواد نقوی نے پاراچنار تشریف لائے