اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

منجی عالم بشریت حضرت امام مہدیؑ کا یوم ولادت، بڈگام میں شاندار جلوس میلاد

منجی عالم بشریت حضرت امام مہدیؑ کا یوم ولادت، بڈگام میں شاندار جلوس میلاد

سرینگر/سلسلہ امامت کی آخری کڑی منجی عالم بشریت حضرت امام مہدیؑ کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں شاندار تقریب بعنوان جشن نور کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکاتب جامعہ باب العلم کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ متعدد علمائے دین اور عوام کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

جشن نور سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے قرآن و احادیث اور جلیل القدر علمائے اسلام کے نقطہ ہائے نگاہ کے تناظر میں تصور مہدی ؑ اور آپؑ کے ظہور وانقلاب کی اہمیت اور ناگزیریت بیان کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ خداوند عالمین نے دین اسلام کو اس وعدہ کے ساتھ اپنا پسندیدہ دین قرار دیا کہ وہ اپنے دین کو ایک نظام حکومت کے طور پر کرہ ارض پر نافذ فرمائیں گے۔ حضرت ولی عصرؑ کا ظہورِ پُرنور اسی وعدہ  الٰہی کے ساتھ مشروط ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ تصور مہدی اور آپ کا انقلاب تمام مسلمان مسالک کا غیر متزلزل ایمان و عقیدہ ہے اور ہر راسخ العقیدہ مسلمان بڑی بے تابی کے ساتھ حضرت ولی عصرؑ کا منتظر ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ جن لوگوں نے حضرت امام مہدیؑ سے واضح طور پر جنگ و جدال کا ارادہ ظاہر کیا انہیں مسلمانوں کے کسی بھی زمرے میں رکھنے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔ اس موقعہ پر آغاصاحب نے کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے صدائے احتجاج کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کو جرم بے گناہی کے اجتماعی سزا کی دیگر بھارتی پالیسیوں کا بھی سنجیدہ نوٹس لے۔

آغا صاحب نے کہا کہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی کا مقصد نہتے عوام پر فورسز کی بربریت کی پردہ پوشی اور کشمیری عوام کے مطالبہ آزادی کی سے عالمی برادری کو بے خبر رکھنے کے سوا اور کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ حالات کا ناگزیر تقاضاہے کہ اقوام متحدہ کو کشمیر سے متعلق اپنے پاس کردہ قرار دادوں کی روشنی میں بھارت اور پاکستان کو اس تنازعہ کے مستقل حل پر آمادہ کرنے کیلئے میں اپنا کردار ادا کرے

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...

 
user comment