کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مسلح جھڑپوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ریاست ارکنساس کے شہر ڈار ڈینل میں مسلح کی شخص نے فائرنگ کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، ڈارڈینل کا ڈپٹی پولیس انسپیکٹر بھی مسلح شخص کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ریاست میساچوسٹ کے شہر اسپرنگ فیلڈ میں ہونے والی فائرنگ میں ایک شخص مارا گیا ہے جبکہ شکاگو میں فائرنگ کے پانچ مختلف واقعات میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔جارجیا کے شہر مکین اور کیلیفورنیا کے شہر، لانگ بیچ، سیکرا منٹو اور اوکلینڈ میں ہونے والی فا ئرنگ میں ایک شخص کے ہلاک تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔فلوریڈ کے شہر کیمسی میں ہونے والی فائرنگ میں کم سے کم دو افراد مارے گئے ہیں۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعے میں سالانہ سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔