اردو
Saturday 21st of September 2024
0
نفر 0

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اسلام آباد میں مظاہرہ

پاکستانی عوام نے دارالحکومت اسلام آباد میں روہنگیا مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم اور قتل عام کے خلاف مظاہرے کئے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں ہزاروں پاکستانیوں نے مظاہرہ کر کے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد اور ان کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، انھیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا-

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو روہنگیا مسلمانوں پر ہولناک تشدد کی عکاسی کررہی تھیں - مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے بینر بھی تھے جن پر میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے جرائم کی مذمت اور مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں کے اصلی ذمہ داروں کی مذمت میں نعرے درج تھے- پاکستانی مظاہرین نے دیگر ممالک اور عالمی و علاقائی اداروں سے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کو رکوانے کی کوشش کرنے کا مطالبہ بھی کیا-

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

جنسي آزادي اور خانداني نظام کي تباہي
شیعہ سنی جماعتیں آج 8 شوال کو یوم انہدام جنت ...
اکیاسی دن بھوک ہڑتال پر بیٹھے علامہ ناصر عباس ...
اس وقت پنجاب میں شہباز شریف پٹواریوں اور پولیس سے ...
دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں ...
جہاد کرنے والوں کا درجہ
چار قیمتی اسباق
مہذب معاشروں میں میڈیا کی آزادی کو مسلمہ حیثیت ...
پاکستان؛ شیعوں کے قتل عام کے خلاف مختلف شہروں میں ...
کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما کی تصویریں ہٹا دی ...

 
user comment