اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حبیب اللہ حسین زادے بدھ کے روز کابل کے سفارتی علاقے میں واقع اپنے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہوگئے تھے تاہم ان کی لاش نہیں مل سکی تھی۔
حسین زادہ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز اسپتال میں ان کی لاش کی شناخت کی تھی۔ حسین زادہ کو کابل کے معروف چہل دختران نامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
وہ افغانستان میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے پریس ٹی وی کے دوسرے کیمرہ مین ہیں۔