اردو
Wednesday 15th of January 2025
0
نفر 0

امام حسن مجتبیٰؑ کی اتحاد و اخوت آفرین سیرت ملت کیلئے مشعل راہ: آغا حسن

امام حسن مجتبیٰؑ کی اتحاد و اخوت آفرین سیرت ملت کیلئے مشعل راہ: آغا حسن

سرینگر/ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے فرزندان اسلام کو سبط رسول (ص) حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے یوم ولادت کے موقعہ پر ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے عالم اسلام کی امن و سلامتی اور امت مسلمہ کے باہمی اتحاد و اخوت کیلئے دعا کی ۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام کا کردار و عمل امت مسلمہ کیلئے اختلافات کے طوفان میں اتحاد و اخوت کی کشتی کو ساحل مراد سے ہمکنار کرنے کا نقش راہ ہے۔ آپؑ نے امت مسلمہ پر واضح کیا کہ اسلام اور امت کی سربلندی کیلئے باہمی اختلافات کو ختم کرنا ازحد ضروری ہے اور اتحاد اسلامی کیلئے کوئی بھی تلخ گھونٹ پینا ایک مسلمان کے جذبہ  اسلامی کیلئے ناگزیر ہے۔

آغا صاحب نے کہاکہ عالم اسلام میں رونما ہونے والے واقعات و حالات اس ضرورت کے متقاضی ہیں کہ مسلمان حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے اتحاد و اخوت آفرین سیرت و کردار کو مشعل راہ بنا کر اپنے مشترکہ دشمنوں کے خلاف کمر بستہ ہوجائے۔ کریم اہلبیت ؑ سبط رسول(ص) حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے طول و عرض میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے جن علماء دین نے خطاب کیا اُن میں حجة الاسلام آغا سید یوسف الموسوی ، حجة الاسلام سید محمد حسین موسوی ، حجة الاسلام آغا سید محمد عقیل الموسوی اور حجة الاسلام سید کرار علی جعفری شامل ہیں۔ اس سلسلے میں تنظیم کے شعبہ خواتین کی طرف سے باب العلم ہائرسکنڈری سکول بڈگام میں محفل ولادت کا انعقاد کیا گیا۔ دریں اثناءانجمن شرعی شیعیان کی طرف سے دینی طالبات کے ایک گروپ” گروہ زہراؑ“ کو قلیل مدتی دینی تربیتی کورسز کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی روانگی کے سلسلے میں مکتب الزہراؑ حسن آباد سرینگر میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ طالبات کا یہ گروپ تعلیمی مشن کے ساتھ ساتھ ایران اور عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کی سعادت بھی حاصل کرے گا۔ آغا صاحب نے مذکورہ گروپ سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار اور کامیابی کی دعا کی۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پیغمبروں نے جو مانگی ہے وہ دعا ہے غدیر
حیدر نہ ہوں تو فاتح خیبر نہیں ہوتا
دکن میں اردو مرثیہ گوئی کی روایت (حصّہ دوّم )
قصیدہ در مدح امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام
شاعری، اسلام کی نظر میں
اقبال اور تصورِ امامت
تلاش بے سود
امام حسین علیہ السلام
دکن میں اردو مرثیہ گوئی کی روایت
عشق کربلائی

 
user comment