ہندوستان پاکستان میں آج ماہ مبارک رمضان کی انیسویں شب اور پہلی شب قدر ہے۔
ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس و اکّیس و تئیس، شب قدر ہیں اور ان راتوں میں مسلمان شب بیداری اوران شبوں کے خصوصی اعمال انجام دیتے ہیں اور اپنے معبود حقیقی سے راز و نیاز کرتے ہیں۔
شب قدر، سال کی ایک ایسی شب ہے کہ جس کو سال کی تمام شبوں پر فضیلت حاصل ہے اور اس شب کے اعمال، ہزاروں مہینوں کے اعمال سے زیادہ فضیلت اور ثواب رکھتے
ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ہندوستان و پاکستان کی تمام شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں شب قدر کے اعمال انجام دیئے جارہے ہیں اور شب ضربت کی مناسبت سے نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے ہیں-
ماہ مبارک رمضان کی شب انّیس میں سحر کے وقت ابن ملجم مرادی نے پہلے امام حضرت امام علی (ع) کے سر مبارک پر زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے ایسی حالت میں وار کیا کہ آپ (ع) نماز کی حالت میں تھے۔ ضربت لگنے کے بعد مولا علی (ع) دو روز تک بستر علالت پر رہے اور اکیسویں ماہ مبارک رمضان کو شہید ہو گئے۔