اردو
Wednesday 4th of December 2024
0
نفر 0

پاکستان؛ کرم ایجنسی میں امام علی(ع) کے یوم شہادت پر تقریبات کا اہتمام

کرم ایجنسی بھر میں مولائے کائنات مشکل کشاء حضرت امام علیؑ کی آج یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا بھر کیطرح کرم ایجنسی بھر میں مولائے کائنات مشکل کشاء حضرت امام علیؑ کی آج یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یتیموں کا سہارا حضرت امام علیؑ کی شہادت کے موقع پر تمام عالم اسلام غمزدہ ہیں۔ جس کے سلسلے میں دنیا بھر کیطرح پاراچنار میں مرکزی سطح پر اور کرم ایجنسی بھر میں مختلف مقامات پر مولائے کائنات کے شہادت کے موقع پر مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ جبکہ مرکزی سطح پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں شیرخدا کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں کرم ایجنسی کے مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے عزاداروں نے شرکت کی۔ عزاداروں نے حسنینؑ کے بابا کے شہادت کے غم میں خوب سینہ کوبی کی۔ اور شبیہ تابوت بھی نکالا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں مولانا نجف علی اور مدرسہ خامنہ ای میں علامہ سید عابد الحسینی نے خطاب کیا۔ مقررین نے امام علیؑ کے ستم زدہ زندگی پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ امام علیؑ نے نہ صرف پیغمبر اسلام(ص) کا دفاع کیا بلکہ ہر میدان میں مذہب اسلام کی دفاع کیلئے اپنے قربانیوں کو اللہ کی راہ میں پیش کی ہیں۔ پیغمبر اسلام (ص) کے ساتھ ہر کامیاب جنگوں میں کمانڈر رہے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ اپنے آخری زمانے میں اتنے مظلوم تھے، کہ اپنا ظلم سنانے والا کوئی نہیں تھا بلکہ اپنے ستم کو تنہائی میں کنووں میں بیان کرتا۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...
ہندوستانی وزارت خارجہ: کشمیر داخلی معاملہ ہے، ...
اسلام اور مغرب کي نظر ميں دہشت گردي

 
user comment