اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

پاراچنار کے متاثرین عوام نے نواز شریف کی امداد لینے سے انکار کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پارا چنار دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو10,10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 5,5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے، تاہم لواحقین اور متاثرین نے امداد لینے سے یکسر انکار کر دیا ہے۔

 پاراچنار میں دھماکوں اور کرنل عمر کے حکم سے ایف سی کی مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے ایک ہفتے بعد بالآخر وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا، جس کو دھرنے میں بیٹھے ہوئے افراد نے یکسر رد کر دیا ہے۔

مقررین  نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کی عوام کو پاکستانی سمجھ کر ملک کے باقی علاقوں کے برابر امداد دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں درجہ بندی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ارشد عمرزئی بھی دھرنے میں پہنچ گئے۔

صوبائی وزیر ارشد عمرزئی نے دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پشتونوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں، مذید برداشت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پشاور کو بلاک کر ینگے۔

وزیراعظم پاراچنار کو پاکستان کا حصہ اور یہاں کے عوام کو پاکستانی سمجھ کر پاراچنار آئیں۔

یاد رہے کہ آس پاس کے گاوں سمیت مسیحی برادری بھی اس احتجاجی دھرنے میں شامل ہوگئی  ہے۔

ذرائع کے مطابق دھرنے میں بیٹھے ہوئے افراد کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment