کی رپورٹ کے مطابق شیعہ سنی جماعتیں آج 8 شوال کو ملک بھر میں ’’یوم مذمت انہدام جنت البقیع‘‘ منائیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ لاہور، مختار فورس، شیعہ شہریان لاہور، شیعہ پولیٹیکل پارٹی، سنی اتحاد کونسل، جماعت اہلسنت پاکستان اور نظام مصطفے پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ پیر 8 شوال کو حجاز مقدس میں جنت البقیع اور جنت المعلی میں امہات المومنینُ، صحابہ کرام اور اہلبیت اطہارؑ کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرنے کے سانحہ کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ جنت البقیع اور جنت المعلی میں مزارات مقدسہ کو ازسر نوء تعمیر کیا جائے کیونکہ ان مزارات مقدسہ کے انہدام سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور کروڑوں عاشقان رسول شدید اضطراب اور تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزارات مقدسہ کا انہدام مجرمانہ عمل ہے جس پر اسلامیان عالم سراپا احتجاج ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مزارات کو فوری تعمیر کیا جائے۔