اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

"میرے بھائی ابراہیم زکزاکی کی حالت تشویشناک ہے":یعقوب زکزاکی

"میرے بھائی ابراہیم زکزاکی کی حالت تشویشناک ہے":یعقوب زکزاکی

نائجیریہ کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے بھائی یعقوب زاکزاکی نے ان کی حالت کے تشویشناک ہونے کی خبر دی ہے، اور کہا ہے کہ شیخ کو اس وقت اپنے قید خانے میں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 نائجیریہ کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کے بھائی یعقوب زکزاکی نے ان کی حالت کے تشویشناک ہونے کی خبر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ زکزاکی کو اس وقت اپنے قید خانے میں طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریہ کی فوج کا وحشیانہ حملہ اور ان کے ذریعے زاریا کے شیعوں کا قتل عام ایک ایسی جنایت ہے جس کو ہر گز نہیں بھلایا جا سکتا ایسی جنایت کہ جس میں اس علاقے کے ایک ہزار سے زائد شیعوں کو شہید کر دیا گیا تھا، لیکن ان کا اصلی مقصد شیخ زاکزاکی کو مارنا تھا کہ جن کے چہرے اور ہاتھ پاوں پر زخم لگے تھے، اور ایک آنکھ چلی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ اب مطالعہ نہیں کر سکتے۔

شیخ زکزاکی کے بھائی نے بتایا: نائجیریہ کی حکومت نے شیخ کو ابوجا میں ایک گھر میں قید کر کے رکھا ہوا ہے جس پر سیکیوریٹی فوج کا سخت پہرا ہے اور اب ہمیں پتہ چلا ہے کہ شیخ کی حالت بہت خراب ہے اور ان کو علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائجیریہ کے حکام شیعوں کے خلاف مسلسل ظالمانہ اور مجرمانہ کاروائیاں کر رہے ہیں اور دینی مجالس کے انعقاد اور مظاہرے کرنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

یعقوب زکزاکی نے ایک سوال کے جواب میں نائجیریہ کے شیعوں کے بارے میں کہا: "میں نائجیریہ کی شیعوں کی تعداد کے بارے میں دقیق طور پر نہیں بتا سکتا لیکن چند سال پہلے اور زاریا کے قتل عام سے پہلے وہابیوں کے ایک ٹی وی چینل نے کہا تھا کہ نائجیریہ کے شیعوں کی تعداد 2  کروڑ افراد پر مشتمل ہے لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ اس ملک میں شیعہ ظلم کا شکار ہو رہے ہیں اور فوجیں اب بھی شیعوں کے مراکز پر حملہ کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود شیعہ پھر بھی اہل بیت علیہم السلام کے مذہب اور ان کی تعلیمات کی پیروی کرتے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستانی روزنامے کی حکومت پاکستان کو اسرائیل کے ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے چیئرمین کا امام ...
بولیویا نے ایرانی وزیر خارجہ کو اپنے اعلی حکومتی ...
مذہب تشیع کی پیروی کرنا بالکل صحیح ہے: مصری معروف ...
قرضاوی: منیٰ کے حادثے میں مسلمانوں کے قتل عام پر ...
غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم
عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...

 
user comment