اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قدیم موصل میں چھتوں پر عراق کا پرچم لہرا دیا گیا ہے اور عوام اور سیکورٹی اہلکار سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں جبکہ عراقی رضاکاروں نے داعش کے قبضے سے موصل قدیم کی آزادی کے بعد سڑکوں سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے گلی کوچوں اور کھنڈرات میں چھپے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کی تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
صوبہ نینوا کے ایک عراقی ذریعے نے شہر تلعفر میں داعش کے اڈوں پر بمباری کی بھی خبر دی ہے۔
اس بمباری میں بارہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
دریائے دجلہ کے کنارے عراقی فورسز کے ہاتھوں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ کر لئے جانے کے بعد داعش کے خودکش بمباروں نے خود کو دھماکوں سے اڑانا شروع کر دیا ہے جو عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ایک سعودی سرغنہ ابوحفصہ کو موصل کے مغربی محور سے بھاگتے ہوئے ہلاک کر دیا۔
کہا جا رہا ہے کہ ابواحمد العراقی نامی داعش کا ایک اور سرغنہ بھی نینوا میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
موصل کا قدیمی علاقہ سنیچر کو عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے مکمل کنٹرول میں آگیا ہے۔