مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ مسلسل دہشتگردوں کی لپیٹ میں ہے لگتا ہے حکومت بے بس ہو چکی ہے اور افغانستان بنانا چاہتی ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ کا ہر دہشتگردانہ کارروائی کے بعد ایک معصومانہ مذمتی بیان سامنے آتا ہے۔