اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

کرپٹ نظام حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے: علامہ راجہ ناصر جعفری

کرپٹ نظام حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے: علامہ راجہ ناصر جعفری

اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کرپٹ نظامِ حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے۔ملک کی اقتصادی بدحالی کے ذمہ دار بدعنوان حکمران ہیں جو ترقی کے نام پر شروع کیے جانے والے منصوبوں میں بھی لاکھوں ڈالر کمیشن وصول کرتے رہے ہیں۔ پاکستان میں شفاف اور عادلانہ نظام حکومت کا قیام پوری قوم کا مطالبہ ہے جو حکمرانوں کے احتساب کے بعد پورا ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا جمہوریت کی پاسداری اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے۔ پانامہ لیکس ظالم ،جابراور متکبر حکمرانوں کے لیے اللہ کی طرف سے پکڑ ثابت ہو رہی ہے ۔حکمرانوں نے پانامہ کیس کو لٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی۔جے آئی ٹی کو متنازع ثابت کرنے کی جو مہم جاری ہے اس پر سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔جے آئی ٹی کوئی گلی محلے کی جرگہ کمیٹی نہیں بلکہ عدالت عظمی کی طرف سے تشکیل دی جانے والی تحقیقاتی ٹیم ہے۔حکومتی اراکین کی طرف سے جے آئی ٹی کے اراکین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں تک دی گئیں جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ہمارے حکمران اقتدار کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔حکومتی اراکین شاید کسی بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں۔مسلم لیگ کے اراکین جماعت کی بجائے خاندان کا دفاع کر رہے ہیں حالانکہ اخلاقی تقاضہ تو یہ ہے کہ مسلم لیگ کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کی کوشش میں عدلیہ اور قوم کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ایک شخص کو بچانے کے لیے پورے نظام کو داؤ پر لگایا جانا دانشمندی نہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

موصل کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں/ ہماری تحریک امام ...
بیس لاکھ یمنی بچے سعودی جارحیتوں کی بنا پر تعلیم ...
اسلام میں متعہ
علامہ مقصود ڈومکی: عمران خان کا نیا پاکستان ...
بحرین؛ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں لاکھوں کا ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نائیجیرین حکومت کو انتباہ: ...
ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں : ہندوستان
صحیح بخاری پر ایک اجمالی نظر
اصحاب فيل
امریکا میں ریاستی نسل پرستی، مسلمان خاتون کا ...

 
user comment