اردو
Thursday 5th of December 2024
0
نفر 0

بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں میانمار اسرائیل گٹھ جوڑ

بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام میں میانمار اسرائیل گٹھ جوڑ

کی رپورٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے خلاف بدھ ملیشیا اور فوج کے بڑھتے ہوئے حملوں کے دوران، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے میانمارکو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
اسرائیلی اخبار ہاآرتض کےمطابق صہیونی ریاست کے ہتھیار برآمد کرنےوالے ادارے کے سربراہ میشل بن باروخ نےگزشتہ دنوں میانمار کا دورہ بھی کیا تھا جس کے دوران اسرائیلی جنگی کشتیوں کی فروخت کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔اس سے پہلے ستمبر دوہزار پندرہ میں میانمار کی فوجی کونسل کے ایک اعلی عہدیدار نے بھی اسرائیل کا دورہ اور صہیونی فوج کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور میانمار کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کے بعد سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف حملوں میں شدت اور ان کے نسلی تصفیے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پچھلے چند روز کے دوران پچہتر ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، فوج اور انتہا پسند بدھ ملیشیا کے حملوں سے جان بچا کر صوبہ راخین سے محفوظ مقامات کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

عقیدہ عشقِ رسول کا مظاہرہ استکباری قوتوں کے ...
آئی ایس او پاکستان کی اجلاس مجلس عاملہ
لیبیا ،عرب مملک کے درمیان طاقت آزمانے کا میدان بن ...
غرب اردن میں فلسطینیوں کے حملے میں 6 صہیونی فوجی ...
اپنے مال اور اولاد پر غرور نہ کریں
ایلہان عمر، امریکہ کے سیاسی معاشرے میں اسرائیل ...
آیت اللہ محسن حیدری: تعلیمات اہل بیت کی ترویج ایک ...
پاکستان میں اہدافی دہشتگردی کا ایک اور سانحہ، ...
نوازشریف کو ہرممکن علاج فراہم کیا جائے، وزیراعظم ...
اپردیرمیں فورسزکے آپریشن کے دوران میجرسمیت 4 ...

 
user comment