اردو
Wednesday 24th of July 2024
0
نفر 0

بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر احتجاجاً میانمار کے سفیر کو طلب کرلیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس برما جانے سے روکنے کے لیے حکومت نے سرحد پر بارودی سرنگیں بچھادیں جس پر بنگلا دیش نے احتجاج کیا۔ راخین میں 12 روز قبل شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے بنگلادیش کی جانب سے دوسری بار میانمار کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ سرحد پر بارودی سرنگیں بچھائے جانے کے بعد سے متعدد مہاجرین دھماکے کی زد میں آچکے ہیں۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میانمار کے سفیر کو طلب کرکے اپنے خدشات سے آگاہ کیا گیا۔ بنگلا دیشی سرحدی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور مہاجرین کو زخمی حالت میں بھی دیکھا ہے۔

سرحدی گارڈز نے بتایا کہ ایک خاتون دھماکے کی وجہ سے اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئیں جنہیں بنگلا دیش میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر میانمار کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے گاؤں واپس جانے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائی ہیں۔

میانمار کے سفیر کو بنگلا دیش کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں راخین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب میانمار نے اپنی شورش زدہ ریاست راخین  میں ریاستی ظلم و جبرسے تنگ آ کرہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی متعدد کشتیاں بنگلا دیش کے قریب سمندر میں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق ہو گئے تاہم باقی افراد کو بچا لیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بنگلا دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

 گزشتہ ہفتے راخین میں شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد سے اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ میانمار کی فوج آپریشن کی آڑ میں روہنگیا مسلمانوں کے گھروں کو بھی نذر آتش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ میانمار کی ریاست راخین میں 25 اگست سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے نتیجے میں سیکڑوں روہنگیا مسلمان جاں بحق اور سوا لاکھ بنگلا دیش ہجرت کرچکے ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

سعودی عرب نے یمن کو خون کا حمام بنا دیا
کویت میں مراجع تقلید کے نمائندے کی رحلت پر رہبر ...
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
نجف اشرف میں فقہ قرائت قرآن کریم کے تخصصی کورس کا ...
امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی ...
پاکستان میں شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے کا ...
جزیرہ خالدیہ کی آزادی کے آپریشن میں بدر تنظیم کا ...
بيلجئيم كے بادشاہ كو اسلام قبول كرنے كی دعوت
آزاد اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام قرآن و عترت ...
امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...

 
user comment