|
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الاقصی کے تاریخی آثار اور اوقاف کے ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے قدس میں تاریخی اسلامی مقبرے مامن اللہ کے ایک بڑے حصے پر پندرہ میٹر گہرائی تک کھدائی کی ہے اور صہیونی ریاست اس تاریخی مقبرے کی جگہ میوزیم بنانا چاہتی ہے۔
اس ادارے کا کہنا ہے کہ ایک اسرائیلی کمپنی نے اس مقبرے کے صحن کے ایک حصے میں تفریحی پارک بنا دیا ہے جبکہ دوسرے حصے میں بلڈنگ میٹریل کے لیے گودام بنا دیا ہے۔
القدس کے تاریخی آثار اور اوقاف کے ادارے کے سربراہ زکی اغباریہ نے عالم اسلام، عرب دنیا اور فلسطینی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ قدس میں تاريخی اسلامی مقبرے مامن اللہ کو بچانے اور صہیونی ریاست کے مظالم کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے مورخہ 2011/10/27 کو ایک خبر کے ضمن میں واضح کیا تھا کہ اسرائیل نے صحابہ رسول اللہ (ص) کی قبروں کی بےحرمتی کی ہے اور فلسطینی راہنماؤں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ صحابہ کرام کے مقبرے "مأمن الله"سمیت مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی تجاوزات روکنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کریں۔
متعلقہ لنک ملاحظہ ہو:
اسرائیل نے صحابہ رسول اللہ (ص) کی قبروں کی بےحرمتی کی
source : http://www.abna.ir