کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقے غزہ میں نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرئیل کی جانب سے زہریلی گیس کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی لاشوں کے تجزیے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ زہریلی گیس کا استعمال کیا اور اسرائیل کے سنگین جرائم پر بین الاقوامی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ فلسطین میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم پر بین الااقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ، اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائيل کے بھیانک جرائم میں امریکہ اور سعودی عرب برابر کے شریک ہیں۔
.......