اردو
Wednesday 3rd of July 2024
0
نفر 0

عقيدہ مہدويت كا آغاز

عقيدہ مہدويت كا آغاز

ڈاكٹر: اسلامى معاشرہ ميں عقيدہ مہدى كب داخل ہوا؟ كيا پيغمبراسلام كے زمانہ ميں بھى اس كا تذكرہ ملتا ہے يا اس عقيدہ نے آپكى رحلت كے بعد مسلمانوں كے درميان شہرت پائي ہے ؟ بعض صاحبان قلم نے لكھا ہے كہ : صدر اسلام ميں اس عقيدہ كا كہيں نام و نشان نہيں تھا _
ايك جماعت محمد بن حنفيہ كو مہدى كہتى ہے اور ان كے ذريعہ اسلام كے ارتقاء كى خوش خبرى سنائي اور جب ان كاانتقال ہوگيا تو كہا: وہ مرے نہيں ہيں بلكہ رضوى نامى پہاڑ ميں چلے گئے اور ايك دن ظہور كريں گے _
ہوشيار: عقيدہ مہدى صدر اسلام ہى سے مسلمانوں كے درميان مشہور تھا اور پيغمبر اسلام (ص) نے ايك بار نہيں بلكہ بار بار مہدى كے وجود كى خبر دى اور كبھى تو امام مہدى كى حكومت اور ان كے اسم و كنيت كو بھى بيان كرتے تھے _
اس سلسلے ميں آپ (ص) نے جو احاديث بيان فرمائي ہيں وہ شيعہ و سنى طريقوں سے ہم تك پہنچى ہيں ، اور توا تر كى حد كو پہنچى ہوئي ہيں ، ان ميں سے چند نمونے كے طور پر آپ كے سامنے پيش كرتا ہوں :
عبداللہ بن مسعود نے پيغمبر اكرم (ص) سے روايت كى ہے كہ آپ (ص) نے فرمايا: '' اس وقت تك دنيا كا خاتمہ نہ ہوگا جب تك ميرے اہل بيت سے مہدى نام كا ايك شخص لوگوں

27
پر حكومت نہيں كرے گا ''_ (1)
ابوالجحاف نے بيان كيا ہے كہ رسول خدا نے تين مرتبہ فرمايا: '' ميں تمہيں مہدى كى بشارت ديتا ہوں _ جب لوگوں ميں شديد اختلاف ہوگا اور سخت مشكلوں ميں گھرے ہوں گے اور زمين ظلم و جور سے بھر چكى ہوگى اس وقت ظہور كريں گے اور زمين كو عدل و انصاف سے پر كريں گے اور اپنے پيروكاروں كے دلوں كو عبادت اور عدل گسترى كے جذبہ سے بھرديں گے '' ( 2)_
آپ (ص) ہى كا ارشاد ہے :'' اس وقت تك قيامت بر پا نہ ہوگى جب تك ہمارا برحق قائم قيام نہ كرے گا _ جب خدا حكم دے گا تو ظہور كرے گا _ جو شخص ان كى پيروى كرے گا ، نجات پائے گا اور جوروگردانى كرے گا ، وہ ہلاك ہوجائے گا _ خدا كے بندو خدا پر نظر ركھوجب بھى مہدى (عج) كا ظہور ہو تو فوراً ان كى طرف دوڑو اگر تمہيں برف كے اوپر ہى سے چل كرجانا پڑے كيونكہ وہ خليفة اللہ ہيں '' (3)
آپ (ص) ہى نے فرماياہے :'' جو ميرے بيٹے قائم كا انكار كرے گويا اس نے ميرا انكار كيا ہے '' (4) نيز فرمايا :'' دنيا اس وقت تك ختم نہيں ہوگى جب تك حسين (ع) كى اولاد ميں سے ايك شخص ميرى امت كا حاكم نہ ہوگا جو كہ دنيا كو اس طرح عدل و انصاف سے پركرے گا جيسے وہ ظلم و جور سے بھرچكى ہوگي'' (5)
--------------------------
1_ بحار الانوار طبع اسلاميہ سنہ 1384 ھ ج 51 ص 75 _ اثبات الہداة ط 1 ج 7 ص 9 _
2_ بحار الانوار ج 51 ص 74_
3_ بحار الانوار ج 51 ص 65 و اثبات الہداة ج 6 ص 282_
4_ بحارالانوار ج 51 ص 73_
5_ بحارالانوار ج 51 ص 66_

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت محمد بن الحسن (عج)
مرحوم حاج شیخ حسن علی اصفہانی کا ایک اہم تجربہ
امام مہدی عج کی حکومت اور آپ کے انصار کی خصوصیات
لقب "قائم" عاشورا کو خدا کي طرف سے!
عالم ہستی کے امیر کی جانب
فتح كا انداز
مہدي آخر الزمان (عج) عيسائي کتب ميں -1
امام مھدی عجل اللہ فرجہ الشریف
غيبت و ظہور امام مہدي (عج)
مھدویت کا عقیدہ شیعہ اور اہل سنت کے نزدیک

 
user comment