اردو
Monday 25th of November 2024
0
نفر 0

سعودی مسلکی اتحاد فلسطینی مسلمانوں کیلئے چیلنج: علامہ قاضی نیاز

علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل کردہ مسلکی عسکری اتحاد کیلئے فلسطینی مسلمانوں کا تحفظ چیلنج ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں تشکیل کردہ مسلکی عسکری اتحاد کیلئے فلسطینی مسلمانوں کا تحفظ چیلنج ہے۔

لاہور میں علماء کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ برما اور کشمیر کے مسلمانوں کی تو یہ مسلکی اتحاد مدد نہیں کر سکا، اب ہی ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اپنی بھرپور توانائیاں استعمال کرے اور فلسطین کی آزادی کو یقینی بنائے، پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کرنیوالے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کمانڈ میں قائم عسکری اتحاد فلسطین کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے، یہودی صیہونی ریاست اسرائیل نے فلسطینیوں کو ان کی اپنی سرزمین پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل ضروری ہے، ورنہ عالمی حالات درست نہیں ہو سکتے۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

پاکستان کے شہر کراچی میں داعش کے دو کمانڈر ہلاک
ایک محجبہ خاتون نے امریکا کے ہوائی اڈے کی پلیس کی ...
ہندوستان؛ مہاراشٹرا میں شیخ نمر کے لیے مجلس ...
پورے ایران میں امام حسین (ع) کا چہلم منایا جا رہا ...
میانمر کی سر زمین پر مساجد اور اسلامی سکولوں کا ...
آل خليفہ حكومت نے شيعہ تنظيم '' عمل اسلامی '' پر ...
اسلامی اصول اپناؤ اور بحران سے نجات پاؤ
میانمار میں حالات پھر ہوئے کشیدہ
حزب اللہ: غاصب اسرائیل کے دانت کھٹے کر ديں گے
بیلجئیم یونیورسٹی کا عیسائی استاد حرم امام رضا ...

 
user comment