رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار عطا کرتے ہوئے فرمایا: دنیاوی انعام اور نشان کو اللہ تعالی کی راہ میں مجاہدت کا معاوضہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیہ قرآن " إِنَّ اللهَ اشْتَرَیٰ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنفُسَهُمْ وَ أَمْوَالَهُم بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللهِ فَیَقْتُلُونَ وَ یُقْتَلُونَ " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی کی راہ میں جو لوگ اپنی جان اور مال کے ذریعہ مجاہدت کرتے ہیں اللہ تعالی نے ان کی مجاہدت کا اجر بہشت قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جنرل سلیمانی نے بارہا اپنی جان کو اللہ تعالی کی راہ میں خطرات میں ڈالا اور مجاہدت کے عظیم نقوش قائم کئے ہیں ۔ اللہ تعالی ان کو اجر عظيم عطا فرمائے اور انھیں ان کی دلی تمنا " شہادت " سے سرافراز فرمائے ۔ البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ابھی ان کی کافی ضرورت ہے۔